Buy website traffic cheap


کورونا: دنیا میں کیسز کی تعداد17کروڑ47 لاکھ سے بڑھ گئی

عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 17 کروڑ 47 لاکھ 46 ہزار سے بڑھ گئی جبکہ 37 لاکھ62 ہزار988 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 15 کروڑ81لاکھ سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ28لاکھ 34 ہزار سے زائد ہے۔

امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 6 لاکھ 13 ہزار52تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 53 لاکھ557 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ90لاکھ 88 ہزار سے زائد ہے اور 3 لاکھ 51 ہزار344 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 70 لاکھ38 سے زائد ہو گئی ہے اور 4 لاکھ 77 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

فرانس میں 57 لاکھ 19 ہزار937 افراد متاثر اور ایک لاکھ 10 ہزار137 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ ترکی میں 53 لاکھ 236 ہزار افراد کورونا سے متاثر اور48ہزار441 ہلاک ہو چکے ہیں۔

روس میں 51 لاکھ 45 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 24 ہزار496 ہے۔ برطانیہ میں 45 لاکھ 28 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور ایک لاکھ 27 ہزار854 اموات ہوچکی ہیں۔

کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ ا?خری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

24 نومبر کو کورونا کیسز کی تعداد چھ کروڑ ہوئی تھی، دس دسمبر 2020 کو کیسز سات کروڑ تک پہنچ گئے تھے، 25 دسمبر کو کیسز کی تعداد ا?ٹھ کروڑ ہو گئی، 9 جنوری کو کیسز نے نو کروڑ کا ہندسہ عبورکرلیا تھا اور 25 جنوری کو کیسز دس کروڑ سے بڑھ گئے تھے۔