Buy website traffic cheap

Foreign Minister

پاکستان کی کوششوں سے دنیا آگاہ ہے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم مستقبل پر نظر رکھے ہوئے ہیں، خطے میں امن ہو گا تو مضبوط علاقائی روابط کی سوچ آگے بڑھ پائے گی،افغان مسئلے کے حل میں یقینا مشکلات ہیں لیکن ہمیں آگے بڑھنا ہو گا ۔

اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امن کے لیے پاکستان کی کوششوں سے دنیا آگاہ ہے اور ہم مستقبل پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں امن ہو گا تو مضبوط علاقائی روابط کی سوچ آگے بڑھ پائے گی جبکہ مذاکرات کے علاوہ افغانستان کے مسئلے کا کوئی مستقل حل نہیں ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔ افغان مسئلے کے حل میں یقینا مشکلات ہیں لیکن ہمیں آگے بڑھنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز میری ترک وزیر خارجہ کے ساتھ اچھی نشست رہی ہے اور آج افغان صدر اور وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات طے ہے۔