Buy website traffic cheap


مضبوط، خوشحال اور جمہوری پاکستان دنیا کیلئے اہم ہے، امریکہ

اسلام آباد: نائب امریکی وزیر خارجہ وینڈی شرمن کا بھارت میں پاکستان سے متعلق لہجہ سخت جب کہ اسلام آباد پہنچتے ہی نرم ہو گیا۔

پاکستان کے دورے پر آئی ہوئیں امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمن نے کہا ہے کہ امریکا کے پاکستان کے ساتھ ’دیرینہ تعلقات‘ ہیں ، جس میں وسیع تر مسائل کا احاطہ کیا گیا ہے،پاکستان آنے سے قبل بھارت میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ مخصوص اور محدود‘ مقصد کے لیے اسلام آباد کا دورہ کر رہی ہیں اور امریکہ پاکستان کے ساتھ ’وسیع تر تعلقات‘ کا خواہاں نہیں ہے۔

رواں سال جنوری میں وائٹ ہاﺅس کے صدر جو بائیڈن کے اقتدار سنبھالنے کے بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی پہلی اعلیٰ امریکی سفارتکار وینڈی شرمن نے یہ بھی اشارہ دیا کہ صدر بائیڈن جلد ہی وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون کر سکتے ہیں۔

مبصرین کا خیال ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات آگے نہیں بڑھ رہے کیونکہ افغان انخلا کے بعد امریکی ترجیحات تبدیل ہو گئی ہیں،امریکی انتظامیہ میں بھی ایک نظریہ ہے کہ پاکستان افغانستان میں امریکی شکست کا ذمہ دار ہے حالانکہ اسلام آباد کا اصرار ہے کہ اسے دوسرے کی ناکامیوں کے لیے قربانی کا بکرا نہیں بنایا جا سکتا۔