Buy website traffic cheap

جرمنی میں تعمیراتی کام کے دوران دوسری جنگ عظیم کا بم ملا ہے۔

جرمن حکام کے مطابق جنوبی شہر مین ہیم میں دوسری عالمی جنگ کے دور کا 500کلو کا بم دریافت ہوا،جسے ناکارہ کردیا گیا۔

بم کی دریافت کے بعد حکام نے اس کے آس پاس نصف کلو میٹر کے دائرے میں رہنے والے 3ہزار افراد کو انخلا کی ہدایت کردی۔

پولیس نے سب سے پہلے اسکولوں کو خالی کرایا اور 150 اہلکاروں کو ہنگامی طور پر طلب کیا گیا۔