Buy website traffic cheap


دنیا کی بونی ترین گائے چل بسی

دنیا کی بونی ترین گائےکا اعزاز پانے والی رانی کی موت واقع ہو گئی ہے۔

رانی کو معدے کی تکلیف تھی، اسے شدید تکلیف میں جانوروں کے اسپتال پہنچایا گیا، وہاں موجود ڈاکٹروں نے اس کی جان بچانے کی بھرپور کوششیں کیں لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی۔

قریباً دو سال عمر کی گائے کا قد 20 انچ ہے جو اپنی معصومیت کی وجہ سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی تھی جس کے چرچے نا صرف شہریوں میں ہیں بلکہ سوشل میڈیا پر بھی اس نے دھوم مچا رکھی تھی۔

رانی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ملک گیر لاک ڈاو?ن کے باوجود اسے دیکھنے کیلئے روزانہ بڑی تعداد میں لوگ فارم ہاو?س پہنچتے رہے۔