Buy website traffic cheap


وائٹ بال میں ناکام یاسر شاہ کی باؤلنگ میں ورائٹی نہیں:مشتاق احمد

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے سابق لیگ سپنر مشتاق احمد نے کہا ہے کہ یاسر شاہ، ناتھن لیون اور روی چندرن ایشون بولنگ میں ورائیٹی نہ ہونے کی وجہ سے وائٹ بال کرکٹ میں کامیابی حاصل نہیں کرپائے۔

انھوں نے کہا کہ یہ تینوں سپنرز ٹیسٹ کرکٹ میں کافی کامیابی سمیٹ چکے مگر محدود اوورز کے مقابلوں میں زیادہ بہتر ثابت نہیں ہوئے، دوسری جانب اگر آپ چاہل اور کلدیپ یادیو کی جانب دیکھیں تو وہ گزشتہ 2 برس کے دوران بھارت کو کئی سفید بال کے میچز جتوا چکے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ محدود اوورزمیں ہارڈ ہٹرز کی موجودگی کے سبب مسٹری سپنرز زیادہ کامیاب ثابت ہورہے ہیں۔