Buy website traffic cheap


یشما گِل اپنی زندگی کے بہترین سفر پر روانہ

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یشماگِل عمرہ کرنے کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئی ہیں۔ یشماگِل نے اپنی انسٹا اسٹوری پر عمرے کے لیے سعودی عرب روانہ ہوتے ہوئے اپنی کچھ ویڈیوز شیئر کی ہیں۔انہوں نے اپنی پہلی انسٹا اسٹوری پر لکھا کہ’ہم اللہ کے گھر جارہے ہیں۔

انہوں نے انسٹا اسٹوری پر ایئر پورٹ سے اپنی ایک اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’الحمداللہ، یہ بہترین احساس ہے۔یشما گِل نے اپنی آخری انسٹا اسٹوری میں جہاز سے نظر آنے والا خوبصورت ایریل ویو بھی شیئر کیا ہے۔

اداکارہ کی ان ویڈیو پر صارفین کی جانب سے انہیں عمرے کی ادائیگی کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکبادیں دی جارہی ہیں۔ جبکہ کچھ صارفین کی جانب سے یہ درخواست کی جارہی ہے کہ اداکارہ اللہ کے گھر پر دعاﺅں میں امتِ مسلمہ کے لیے امن و سکون اور پاکستان کی سلامتی کے لیے دعا کریں۔