Buy website traffic cheap


یونس خان کی خواہش پوری، افغان ٹیم کے بیٹنگ کوچ مقرر

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس کی افغان کرکٹ ٹیم کے ساتھ بطور کوچ کام کرنے کی خواہش پوری ہوگئی۔انہوں نے ٹوئٹر پر کہا کہ افغان کرکٹ بورڈ کے ساتھ کام کرنا میری شدید خواہش رہی ہے، افغان بورڈ سے بات چیت2011 سے جاری تھی۔ آخر کار اب میں افغانستان کی قومی ٹیم کا بیٹنگ کوچ بن گیا ہوں۔

یونس خان نے یو اے ای کیمپ میں افغان کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام کرنے کو بہترین موقع قرار دیا اور کہا کہ نیا ٹیلنٹ قریب سے جانچ سکوں گا۔یونس خان کو افغان کرکٹ بورڈ نے مختصر طرز کے معاہدے کے تحت افغانستان کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کیا ہے۔
یونس خان کو نیا عہدہ ملنے پر قومی و افغان کھلاڑی مبارکباد دے رہے ہیں۔سابق کرکٹر محمد حفیظ نے یونس خان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کرکٹ میں آپ کا وسیع تجربہ افغان کرکٹ ٹیم کے لیے بہترین ثابت ہوگا۔