Buy website traffic cheap


زائرہ وسیم شوبز سے علیحدگی کے بعد آرٹ اینڈ کرافٹ کا کام شروع کردیا

بالی ووڈ کو مذہب کی خاطر خیرباد کہنے والی زائرہ وسیم آرٹ اینڈ کرافٹ پر کام شروع کردیا۔ زائرہ وسیم نے اس سلسلے میں کچھ تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔ زائرہ وسیم نے ایک آرٹسٹ کے طور پر 2 کرداروں پر مبنی ایک کہانی بنائی ہے جبکہ وہ 2 کردار بلی اور چڑیا کے ہیں۔ علاوہ ازیں زائرہ نے اپنی پینٹنگ کے کچھ بک مارکس بھی شیئر کئے تھے۔ ان سب چیزوں سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ زائرہ وسیم پینٹنگ کے ساتھ ساتھ آرٹ اینڈ کرافٹ میں کافی دلچسپی رکھتی ہیں۔ اور وہ اسی پر آگے کام بھی کرنا چاہتی ہیں۔