Buy website traffic cheap


زائرہ وسیم نے اپنی آخری فلم سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا

لاہور(ویب ڈیسک)‌ ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) مذہب کی خاطربالی ووڈ کو خیرباد کہنے والی اداکارہ زائرہ وسیم نے اپنی آخری فلم سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق : دنگل سٹار 18 سالہ زائرہ وسیم نے دو روز قبل بالی ووڈ چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس فیلڈ میں کام کرنے کی وجہ سے ان کا ایمان خطرے میں پڑرہا ہے اور وہ بہت خاموشی سے اپنے مذہب سے دور ہوتی جارہی ہیں لہٰذا وہ بالی ووڈ چھوڑرہی ہیں۔ زائرہ کے اس فیصلے پر لوگوں کا ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے تاہم زائرہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ اپنے فیصلے پر قائم ہیں۔ زائرہ بالی ووڈ میں اب تک صرف دو فلموں ”دنگل“ اور ”سیکرٹ سپرسٹار“ میں نظر آئی ہیں اور ان کی تیسری فلم ”دی سکائی ازپنک“ اکتوبر میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی جس میں وہ اداکارہ پریانکا چوپڑا اورفرحان اختر کے ساتھ نظر آئیں گی۔ زائرہ کے شوبز کو خیرباد کہنے کے بعد ”دی سکائی از پنک“ ان کی بالی ووڈ میں آخری فلم ہوگی تاہم انہوں نے اپنی آخری فلم کی تشہیری مہم میں حصہ لینے سے بھی انکارکردیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق زائرہ نے فلم میکرز سے درخواست کی ہے کہ وہ انہیں فلم کی تشہیری سرگرمیوں سے باہررکھیں جو اگست کے آخر میں شروع ہورہی ہیں۔