Buy website traffic cheap

زوم

سعودی عرب میں ” زوم“ پر سجی شادی کی انوکھی تقریب

مکہ: سعودی عرب میں لاک ڈاﺅن کی وجہ سے مکہ کے رہائشی نوجوان خضر بن مصطفیٰ نے ویڈیو کانفرنس ایپلی کیشن زوم پر شادی کی تقریب سجالی جس میں تمام رسومات بھی آن لائن ادا کی گئیں اور مہمانوں نے بھی آن لائن ہی شرکت کی۔

لاک ڈاﺅن کی وجہ سے جہاں دیگر کاروبار زندگی آن لائن پر منتقل ہورہے ہیں وہیں شادی بیاہ کی تقاریب بھی آن لائن منعقد ہو رہی ہیں، ایسی ہی شادی کی ایک تقریب سعودی عرب میں منعقد ہوئی جس میں مہمانوں نے بھی آن لائن شرکت کی۔

عرب نیوز کے مطابق مستحق نوجوانوں کی شادیاں کرانے والی مکہ کی ایک فلاحی تنظیم ہدیہ نے اس بار جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لیتے ہوئے سعودی عرب میں پہلی بار ویڈیو کانفرنس ایپلی کانفرنسنگ زوم پر ایک نوجوان کی شادی کی تقریب سجائی۔

شادی کی تقریب میں دلہا اور دلہن کے رشتے داروں، دوست احباب اور انجمن کی مجلس عاملہ کے ارکان نے بھی آن لائن شرکت کی اور شادی کی تمام رسومات آن لائن ہی ادا کی گئیں، اہل خانہ نے روایتی گیت گائے اور رقص کیا اور آن لائن ہی ایک دوسرے کو مبارکبادیں بھی دیں۔