کراچی:سونے کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا ہوگیا۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید 29ڈالر کم ہو گئی، جس سے نئی عالمی قیمت 2ہزار 887ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
عالمی قیمتوں کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کے روز 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 3300 روپے کی کمی سے 3لاکھ 3ہزار روپے کی سطح پر آگئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 2829روپے کی کمی سے 2لاکھ 59ہزار 773روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
سونے کی قیمت میں کمی کے برعکس ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 314روپے پر مستحکم رہی اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2ہزار 841روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
