کراچی:پاکستان اور بھارت میں مقبول اداکار فواد خان جلد ہی ایکشن اور تھرلر فلموں میں نظر آئیں گے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق، فواد خان کو کراچی کی مافیا، سیاست اور میڈیا انڈسٹری کے مسائل پر مبنی کرائم تھرلر فلموں میں کاسٹ کیا گیا ہے۔
فواد خان ایک فلم بہائنڈ دی سین میں مرکزی کردار نبھائیں گے، جس کا موضوع میڈیا انڈسٹری کی سیاست، رسہ کشی اور اندرونی مسائل ہیں۔ دوسری فلم دی پرزنر 1990 کے دور کی عکاسی کرتی ہے، جس میں کراچی کی مافیا اور سیاست پر قابو پانے کے خواب کو پیش کیا گیا ہے۔ اس فلم میں فواد خان ایک پولیس افسر کے روپ میں دکھائی دیں گے۔
فواد خان کے ساتھ ان فلموں میں دیگر اداکاروں اور ممکنہ بھارتی اداکاروں کے شامل ہونے کے امکانات بھی ہیں، تاہم ان کی کاسٹ ابھی مکمل طور پر واضح نہیں کی گئی۔