ایف پی سی سی آئی کا چائے اور موٹرسائیکل کے پرزوں پر کسٹم ڈیوٹی کم کرنے کا مطالبہ

کراچی: ایف پی سی سی آئی نے چائے کی درآمد اور موٹرسائیکل کے پرزوں پر کسٹم ڈیوٹی کم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔چائے کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی 11 سے کم کر کے 5 فیصد کی جائے، موٹر سائیکل کے پرزہ جات پر کسٹم ڈیوٹی 35 سے کم کر کے 20 فیصد کی جائے، ایف پی سی سی آئی نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کیلئے ٹیرف تجاویز وزارت تجارت کو بھیج دیں۔
میڈیکل ڈیوائسز اور ادویات سازی کیلئے خام مال کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی میں کمی کی تجویز دی گئی، خام مال کی درآمد پر ڈیوٹی میں کمی سے مقامی سطح پر ادویات کی پروڈکشن میں اضافہ ہوگا، سپیئر پارٹس کی قیمتوں میں کمی سے حکومتی ریونیو بڑھے گا۔
ایف پی سی سی آئی نے 5 سال پرانی تعمیراتی مشینری کی درآمد پر پابندی ہٹانے اور 10سال پرانی مشینری کی درآمد کی اجازت دینے کی بھی تجویز دیدی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں