بانی پی ٹی آئی کے جرائم کی معافی پر مذاکرات پر سب سے بڑھ تنقید کروں گا، ملک احمد خان

لاہور:قائم مقام گورنر اور اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے عمران خان کے جرائم کی معافی پر مذاکرات پر سب سے بڑھ تنقید کروں گا۔ملک محمد احمد خان نے کہا کہ کسی خاص نقطہ نظر کی بات نہیں کر سکتا، جرم و سیاست میں فرق کریں، گھر کو جلانا سیاسی حق نہیں ہے سیاست کے نام پر انتشار میں فرق کریں،جرائم و سیاست میں فرق ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے جرائم کی معافی پر مذاکرات پر سب سے بڑھ تنقید کروں گا، فوج کا کندھا خود استعمال کرو تو ٹھیک کوئی دوسرا کرے تو تنقید ہوتی ہے۔
ملک محمد احمد خان نے کہا کہ عسکری ادارے پر حملوں اور سربراہان کو گالی مقبولیت والا نظریہ تبدیل ہونا چاہیئے، وہ گناہ جن کا ازالہ نہیں ہوا کسی صورت ماننے کوُتیار نہیں افواج تو قوموں کا فخر ہوتے ہیں، پیپلزپارٹی کے ساتھ اچھی ورکنگ ریلیشن ہے پنجاب میں بھی اچھا معاملہ ہے انفرادی طورپر معاملہ ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت میں تبدیلیاں ہو رہی ہے جس کے اثرات عوام میں نظر آئیں گی، صفائی تعلیم پر بھی توجہ ہو رہی ہے، نو مئی کے جرائم میں ملوث میں دو طرح کے لوگ ہیں جنہیں موب میں منتقل کروایا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ نو مئی کی ریہرسل کرنے والوں کو کینٹ ہی نظر آنا تھا، اس کندھے کا حامی ہوں سیاستدان بائیکاٹ نہ کریں، دائرے کو بدلیں جس دائرے میں طے کررکھا ہے مزاحمت سے مقبولیت تو ہوتی ہے، جھوٹ پر مبنی ریاستی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کو آزادی اظہار رائے کی نذر نہیں کرنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں