پاکستان میں دہشت گردی کی تازہ لہر پردشمن ملک بھی میدان میں اتر آیا. بھارتی میڈیا اور اس کی سہولت کاری میں چلنے والے ملک دشمن سوشل میڈیا اکاؤنٹس گمراہ کن، جھوٹا اور فیک پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہیں. حکومتی ذرائع کے مطابق آرٹیفشل انٹیلی جنس (اے آئی) ویڈیوز، پرانی تصاویر، فیک وٹس ایپ پیغامات اور پوسٹرز کے ذریعے ہیجان پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا پاکستان سے باہر بیٹھے خود ساختہ بھگوڑے بلوچ رہنماؤں کے تجزیے دکھا کر لوگوں کو گمراہ کرنے میں مصروف ہے، عوام سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے گمراہ کن اور من گھڑت پروپیگنڈا کی بجائے مستند ذرائع سے معلومات لیں۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر حملے میں ملوث دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نبٹا جا رہا ہے.
سکیورٹی ذرائع کے مطابق جعفر ایکسپریس پر بزدلانہ حملے میں ملوث دہشت گرد افغانستان میں اپنے ماسٹر مائنڈ سے رابطے میں ہیں، سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ دہشت گرد اپنے بیرون ملک ہینڈلرز سے بذریعہ سیٹلائٹ فون رابطے میں ہیں۔ سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے باعث دہشت گرد چھوٹی ٹولیوں میں تقسیم ہوگئے ہیںسکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا گھیراؤ کر لیا تاہم خواتین اور بچوں کو ڈھال بنائے جانے اور مشکل علاقہ ہونے کی وجہ سے پیچیدہ آپریشن انتہائی اختیاط سے کیا جا رہا ہے. بازیاب کروائے جانے والوں میں 58 مرد، 31 عورتیں اور 15 بچے شامل ہیں،17 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا چکا ہے۔ باقی مسافروں کی باحفاظت بازیابی کے لیے سکیورٹی فورسز کوشاں ہیں۔
