بی ٹی ایس نے عام کورین میوزک ایجنسی سے لیکر عالمی میوزک انڈسٹری تک سفر کیسے کیا

بگ ہٹ انٹرٹینمنٹ (بی ٹی ایس) بانگٹان سونیونڈان یا بیونڈ دی سین کے نام سے مشہور ہےیہ جنوبی کوریا کا ایک میوزک بینڈ ہے جو پوری دنیا میں مقبولیت کی بلندیوں کو چھو چکا ہے 2013 میں بگ ہٹ انٹرٹینمنٹ (بی ٹی ایس )کے تحت بنایا گیا یہ میوزک ٹیم سات لوگوں پر مشتمل ہے جن میں آر ایم، جن، شوگا، جے ہوپ، جمن، وی اور جنگ کُک کا نام شامل ہے۔

بی ٹی ایس میوزک جدت اور ثقافتی تبادلے کی علامت بن چکا ہے اپنے معنی خیز گیتوں، شاندار اسٹیج پرفارمنسزاور مداحوں کے ساتھ تعلق کی بدولت بی ٹی ایس نے زبان کی رکاوٹوں کو ختم کر کے عالمی موسیقی کی انڈسٹری کو نئی جہت دی ہے۔

بی ٹی ایس کی کامیابی کا سفر ان کے پہلے البم ٹو کول فور اسکول سے شروع ہوا، جس میں ہپ ہاپ اور پاپ کا منفرد انداز پیش کیا گیا۔ دیگر کےپاپ بینڈز کے برعکس بی ٹی ایس نے ذہنی سکون اور نوجوانوں کے چیلنجز پر روشنی ڈالی، جس نے دنیا بھر میں لاکھوں مداحوں کے دل جیت لیے۔ ان کی انتھک محنت نے انہیں پوری دنیا میں نمایاں بنا دیا ہے۔

دی موسٹ بیوٹیفل مومنٹ ان لائف البمز کی سیریز جو 2015 اور 2016 کے درمیان ریلیز کی گئی تھیاس سیریز نے انہیں عالمی شہرت کی بلندیوں تک پہنچادیا ہےآئی نیڈ یو اور رن جیسے گانے نوجوانوں کے ترانے بن گئے اور انہیں ان کے پہلے بڑے میوزک ایوارڈز سے نوازا گیا۔

بی ٹی ایس نے 2018 میں البم لو یورسیلف ٹیئر کے ساتھ بل بورڈ 200 چارٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے تاریخ رقم کی۔ ان کے چارٹ ٹاپنگ گانے ڈائنامائٹ اور بٹر نے ان کی عالمی پہچان کو مزیدبلند کر دیا۔

بی ٹی ایس نے ثقافتی طور پر دیرپا اثرات مرتب کیے ہیں ذہنی سکون اور خود سے محبت پر اقوام متحدہ میں خطاب کرنے سے لے کر یونیسیف کے ساتھ لو مائی سیلف مہم میں شراکت تک انہوں نے ہمیشہ اپنی مقبولیت کو مثبت مقاصد کے لیے استعمال کیا۔ کولڈ پلے اور ہالزی جیسے بین الاقوامی فنکاروں کے ساتھ تعاون نے ان کی رسائی اور اثر و رسوخ کو مزید بڑھایا دیا۔

ان کی کامیابی میں سب سے بڑا کردار ان کے مداحوں (جو خود کو آرمی کہتے ہیں ) کا ہےجنہوں نے بی ٹی ایس کے موسیقی اور پیغام کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیاہے۔ ان کے مداحوں کی حمایت نے بی ٹی ایس کو ایک ثقافتی مقام دیا ہے جس نے کورین ثقافت، زبان اور سیاحت میں عالمی دلچسپی کو فروغ دیا ہے۔

بی ٹی ایس کا سفر ایک چھوٹے سے کورین میوزک ایجنسی سے لے کر عالمی میوزک انڈسٹری پر چھا جانے تک ان کی محنت، تخلیقی صلاحیتوں اور لگن کا گواہ ہےوہ مسلسل مشکلات کا مقابلہ کرتے ہوئے ثابت کر رہے ہیں کہ موسیقی میں لوگوں کو جوڑنے اور متاثر کرنے کی طاقت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں