ریلوے ملازمین نے ہڑتال کر دی، 400 ٹرینیں بند

ڈھاکہ: (اے پی پی)بنگلہ دیش میں ریلوے ملازمین کی غیر معینہ مدت تک ہڑتال کے باعث مسافر اور مال بردار ٹرینوں کی آمد و رفت رک گئی ہے اور اڑھائی لاکھ سے زیادہ مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ وائس آف امریکا کے مطابق ریلوے ورکرز کی ہڑتال کی وجہ سے بنگلہ دیش کی ٹرین سروس ملک بھر میں منگل سے بند ہو گئی ہے اور ریلوے ملازمین کی یونین کا کہنا ہے کہ جب تک پینشن اور اوور ٹائم کی ادائیگی کا مسئلہ حل نہیں ہو جاتا، اس وقت تک ہڑتال ختم نہیں کی جائے گی۔ریلوے یونین کے مطابق حکام کو پیر تک مطالبات کی منظوری کا وقت دیا گیا ہے۔ملازمین کی ہڑتال کی وجہ سے 400 مسافر ٹرینیں اور 30 سے زائد مال بردار ٹرینوں کے آپریشنز متاثر ہوئے ہیں۔ بنگلہ دیش میں ٹرین کے ذریعے یومیہ تقریباً اڑھائی لاکھ افراد سفر کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں