ساحرعلی بگا کے نئے گانے”رسم وفا”کی مقبولیت

پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ یافتہ گلوکار ساحر علی بگا کا نیا گانا”رسم وفا”ریلیز ہوتے ہی مقبولیت حاصل کرگیا۔ ساحر علی بگا کے اس گانے کی شاعری معروف شاعر پرنم الہ آبادی کی ہے، گانے کی موسیقی ساحر علی بگا نے خود ترتیب دی ہے جبکہ ویڈیو کے ڈائریکٹر آصف محمود ہیں۔

گلوکار ساحر علی بگا کاکہنا ہے کہ “رسم وفا” پسند کرنے پر پرستاروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں ،میرے پرستاروں نے ہمیشہ ہی میرے کام کو پسند کیا ہے جس سے مجھ میں مذید کام کرنے کا حوصلہ بڑھتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں