سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان، انٹربینک میں ڈالر بھی سستا

کراچی:پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر ہی سٹاک ایکسچینج میں مندی چھائی رہی، 300 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 670 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 15 ہزار 042 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
امریکی کرنسی
دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی کرنسی 12 پیسے سستی ہوئی ہے جس کے ساتھ ڈالر 278 روپے 82 پیسے سے کم ہو کر 278 روپے 70 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں