میری خوبصورتی قدرتی ہے، ایسی ہی پیدا ہوئی تھی: اروشی روٹیلا

بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے کہا ہے کہ میری خوبصورتی قدرتی ہے ،میں ایسی ہی پیدا ہوئی تھی۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں اروشی روٹیلا نے کہاکہ میں نے کسی قسم کی کوئی سرجری نہیں کروائی ہے۔انہوںنے کہا کہ میں 1ارب فیصد بالکل قدرتی خوبصورتی کی حامل ہوں، میں پیدا ہی ایسی ہوئی تھی، قدرتی طور پر ہی ایسی ہی ہوں، میں پہاڑی لڑکی ہوں، قدرت سے آئی ہوں۔

اروشی روٹیلا نے دعوی کیا کہ میں نے آج تک اپنے خدو خال میں کوئی تبدیلی نہیں کروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں