نادیہ خان تنازع: حبا بخاری اور آریز احمد نے خاموشی توڑ دی

خوبرو اداکارہ حبا بخاری اور ان کے شوہر آریز احمد نے نادیہ خان سے متعلق تنازع پرپہلی بار خاموشی توڑ دی۔ حبا بخاری اور آریز احمد نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے نادیہ خان کے تنازع پربھی بات کی،نادیہ خان نے حبا بخاری کے حمل کی خبر کا اعلان ان سے پہلے ہی کر دیا تھا اور انہیں کسی اداکارہ کی نجی خبرشیئر کرنے پر کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

آریز احمد نے اس تنازع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انڈسٹری میں تقریباً ہر کوئی جانتا تھا کہ والدین بننے والے تھے لیکن ان لوگوں کے پاس شائستگی ہے کہ وہ خود سے آگے بڑھ کر اس خوشخبری کو شیئر نہ کریں، اسی طرح نادیہ خان بھی سب کی طرح جانتی تھیں مگر انہوں نے اس بات کا اعلان ٹیلی ویژن پر کردیا۔
آریز احمد نے کہا کہ کچھ باتیں آپ کی اپنی ہوتی ہیں جو آپ خود دنیا کو بتانا چاہتے ہیں۔

اس موقع پر حبا بخاری نے ہم ایوارڈز کے تنازع کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ حاملہ تھیں تو انہیں کس طرح تنقید کا نشانہ بنایا گیا،انہوں نے حمل کے دوران ایوارڈز تقریب میں پہنے گئے اپنے لباس پر کہا کہ ہر کسی کی اپنی رائے ہوتی ہے اور شاید لوگوں کو تکلیف ہوتی ہے لیکن وہ صرف اپنے آپ کو دیکھتی ہیں اور کسی کی رائے پر فوکس نہیں کرتیں۔

آریز احمد نے حبا بخاری کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ عورت کا حاملہ ہونا فطری بات ہے اور لوگوں کو اس سے اسی طرح نمٹنے کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں