وزیراعظم شہباز شریف نے بھمبر میں دانش سکول سسٹم کا سنگ بنیاد رکھ دیا

بھمبر آزاد کشمیر: وزیراعظم شہباز شریف نے بھمبر میں دانش سکول سسٹم کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے بھمبر آزاد کشمیر کا دورہ کیا، اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر بھی ان کے ہمراہ تھے۔دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے بھمبر آزاد کشمیر میں دانش سکول سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سسٹم کا سنگ بنیاد رکھا، دانش سکول سسٹم کے بچے اور بچیوں کے علیحدہ علیحدہ کیمپس ہوں گے۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایک سال کی ریکارڈ مدت میں سکول کا آغاز کیا جائے گا، دانش سکول سسٹم پسماندہ اور مستحق بچوں کے خوابوں کی تعبیر ثابت ہوگا، ایچی سن کالج میں نہ پڑھ سکنے والوں کی کمی دانش سکول پوری کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے دیگر دو اضلاع میں بھی جلد دانش سکول سسٹم کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کے خاتمے تک کشمیریوں کی سفارتی اخلاقی مدد جاری رکھیں گے، کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں