وینا ملک کی اجنبی لڑکے کےساتھ وائرل تصاویر نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی

پاکستانی اداکارہ وینا ملک کی حالیہ تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی ہے۔ ان تصاویر میں وہ ایک نوجوان کے ساتھ بہت قریب نظر آرہی ہیں جس کی وجہ سے مداحوں میں کافی دلچسپی پیدا ہوئی ہے۔

وینا ملک نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں اس نوجوان کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں صرف ’’کومبو‘‘ لکھا ہے۔اس سے مداحوں میں مزید تجسس پیدا ہوگیا ہے کہ آخر یہ نوجوان کون ہے اور وینا کے ساتھ اس کا کیا تعلق ہے؟

کئی صارفین کا خیال ہے کہ یہ نوجوان شہریار چوہدری ہوسکتا ہے، جس کا ذکر وینا نے ماضی میں اپنے ممکنہ شریکِ حیات کے طور پر کیا تھا۔وینا ملک کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعدلوگوں نے مختلف رائے دی ہیں۔ کچھ لوگوں نے وینا کو مبارکباد دی جبکہ کچھ لوگوں نے ان پر تنقید بھی کی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ’’وینا ملک کو اپنی ذاتی زندگی گزارنے کا پورا حق ہے‘‘۔ ’’انھیں اپنی پسند کا شریک زندگی تلاش کرنے کا حق ہے‘‘۔ ’’وینا ملک کو سوشل میڈیا پر ٹرول کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے‘‘۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں