نیویارک: پاکستان نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پر ذمہ داریاں سنبھال لیں۔اقوام متحدہ میں سلامتی کونسل کے غیر مستقل ارکان کی ذمہ داریاں سنبھالنے کی تقریب ہوئی، پاکستان کے ایڈیشنل مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل میں پاکستان کا پرچم لگا دیا، پاکستان دو سال تک اپنی ذمے داریاں نبھائے گا، دیگر غیر مستقل ارکان ڈنمارک، یونان، پاناما اور صومالیہ کے پرچم بھی لگائے گئے۔
منیر اکرم نے کہا کہ سلامتی کونسل میں دنیا کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے فعال کردار ادا کریں گے، پاکستان میں مجموعی طور سکیورٹی کی صورتحال بہت بہتر ہے، پاکستان ایک مضبوط ملک ہے، ہماری قوم متحد ہے، سکیورٹی کونسل میں افغانستان کے حوالے بات ہوتی رہتی ہے۔
سلامتی کونسل میں پاکستان کے ایڈیشنل مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ افغانستان کے حوالے سے ہمارا مؤقف بالکل واضح ہے، ہم پر امن اور مستحکم افغانستان چاہتے ہیں۔