پنجاب بھر میں دیہی مراکز صحت کی آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ

لاہور: پنجاب بھر میں دیہی مراکز صحت کی آؤٹ سورسنگ کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں دیہی مراکز صحت کی آؤٹ سورسنگ کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے وزیراعلیٰ مریم نواز کو بریفنگ دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کو بتایا گیا کہ مراکز صحت میں بڑے اسپتالوں کے برابر طبی اور تشخیصی سہولتیں فراہم کی جائیں گی جب کہ نئے کلینک ہفتہ بھر 24گھنٹے کھلے رہیں گے۔
مریم نواز نے کہا کہ پسماندہ اور دوردراز علاقوں کو بھی جدید ترین طبی سہولتوں کی ضرورت ہے، ڈاکٹروں اور اسٹاف کی کمی پر قابو پانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں