چہرے اور آنکھوں سے میک اپ کی صفائی

اکثر خواتین میک اپ کی دلدادہ ہوتی ہیں‘ میک اپ تو بہت شوق سے کرتی ہیں‘ لیکن میک اپ کی صفائی کے اصولوں سے ناواقف ہوتی ہیں۔اگر چہرے اور خاص طور پر آنکھوں سے میک اپ کی تہوں کی صفائی درست طریقے سے نہ کی جائے تو جلد پر اس کے اثرات بہت خطرناک اور سنگین صورت میں سامنے آتے ہیں۔اس لئے میک اپ کی صفائی بہت احتیاط اور پوری توجہ سے کرنی چاہیے تاکہ میک اپ کا باریک سے باریک زرہ بھی آپ کی چہرے اور آنکھوں کی نازک و حساس جلد پر باقی نہ رہے۔

چہرے اور آنکھوں سے میک اپ کی صفائی کے لئے روغنِ بادام یا روغنِ تل بہترین ہیں۔یہاں تک کہ واٹر پروف مسکارا اور آئی لائنر کی صفائی کے لئے بھی روغنِ بادام یا روغنِ تل بہت موٴثر ہیں۔اگر آپ میک اپ کی صفائی کے لئے مختلف مصنوعات کا استعمال کرتی ہیں تو اس کے فوراً بعد ٹونر کا استعمال ضرور کریں اور اس کے بعد اپنی جلد کی ساخت کی مطابقت سے میل کھاتی نائٹ کریم کا استعمال بھی لازمی کریں تاکہ آپ کی جلد کی صحت و خوبصورتی برقرار رہے اور آپ بناء کسی نقصان کے میک اپ کا استعمال کر سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں