مسجد الحرام میں نکاح کرنے پر کبریٰ خان اور گوہر رشید کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا جس پر اداکارہ نے ناقدین کو منہ توڑ جواب دے دیا۔
کبریٰ خان اور گوہر رشید جن کاحال ہی میں مسجد الحرام میں نکاح ہوا جس میں دونوں نہایت خوش نظر آ رہے ہیں۔نکاح کے بعد شادی کی دیگر تقریبات کا سلسلہ جاری ہے جس میں روایتی رسوم و رواج اور گانے اور رقص کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔
جس پر متعدد صارفین نے کہا کہ مسجد الحرام میں نکاح کے بعد ایسی فضول تقریبات کرنا زیب نہیں دیتا۔ کبریٰ خان جو اپنی شادی کی ہر تقریب کی ویڈیو مداحوں سے شیئر کرتی ہیں نے انسٹاگرام پر کسی کا نام لیے بغیر ایک اسٹوری شیئر کی ہے۔
جس میں ایک حدیث سے اپنی بات شروع کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہوتا ہے۔یہ اسلام کی خوبصورتی ہے کہ نیت دیکھی جاتی ہے، جب آپ کے اعمال کو لوگ غلط سمجھیں اللہ آپ کی نیت کی بنیاد پر آپ کو اجر دیتا ہے۔