کراچی میں سردی کی شدید لہر، پارہ سنگل ڈیجٹ تک گر گیا

کراچی: شہر قائد میں سردی کی شدید لہر برقرار رہنے سے پارہ سنگل ڈیجٹ تک گر گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی شہر کا موسم اس وقت سرد اور خشک ہے، کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 سے 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔
موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ شمال مشرقی سمت سے 4 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سرد ہوائیں چل رہی ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب 63 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں