سرگودھا: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ کونسی سیاست بچوں کو کہتی ہے کسی سے اس کاماں باپ چھین لو۔سرگودھا یونیورسٹی میں ہونہار طلبا میں سکالرشپس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ کسی کے اقتدار کے لالچ کا ایندھن نہیں بننا، حسان نیازی کو10سال قید ہوئی، اس کے والدین سے پوچھیں کیا بیت رہی ہے، حسان نیازی جب10سال بعد رہا ہوگا تو دنیا بدل چکی ہوگی، حسان نیازی بانی پی ٹی آئی کا بھانجا اور وکیل بھی ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ تہذیب کے دائرے میں بھی سیاسی مخالفت ہوسکتی ہے، کون آپ کیلئےکام اورکون بربادی کا سامان کررہا ہے فیصلہ آپ نےکرنا ہے، کونسی سیاست بچوں کو کہتی ہے کسی سے اس کاماں باپ چھین لو۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کسی پربہتان لگانا بہت بڑا گناہ ہے، آپ مکافات عمل ہی بھگت رہےہیں، سیاسی اختلاف کیلئے جناح ہاؤس جلانےکی ضرورت نہیں، سیاسی اختلاف کیلئے گرین بیلٹس کوآگ لگانے کی ضرورت نہیں، سیاسی اختلاف کیلئے میٹروبس کے جنگلے توڑنے کی ضرورت نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بچہ جیل میں ہوتوماں باپ کو کیسے نیند آتی ہوگی، سنی سنائی باتوں پرآنکھیں بندکرکےیقین نہ کریں، دوسروں کے بچوں کواستعمال کرنےوالے کو پہچانو، جنہوں نے بہکاوے میں آکر ملک میں آگ لگائی وہ آج جیلوں میں ہیں۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ عمارتیں جلانے، میٹروبس توڑنے،گھیراؤ کرنے والا آپ کا ہمدرد نہیں، کچھ بھی ہوجائےملک کے خلاف نہ جائیں، چاہتی ہوں نوجوان اپنی ذمہ داری کو پہچانیں، کچھ بھی ہوجائے ملک کی خلاف نہ جائیں، ہم اپنے ملک کو ترقی میں پیچھے نہیں رہنے دیں گے، ملک ہماراہے،اس سے وفاکریں گے تو پاکستان آگے بڑھےگا۔