کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کےسب سے بڑے صحرا میں ریت نہیں ہے

راجہ نوید:
صحرا کا لفظ سنتے ہی ہمارے ذہن میں ایک لق و دق ویران مقام آجاتا ہے جہاں میلوں دور تک ریت پھیلی ہو، تیز گرم دھوپ جسم کو جھلسا رہی ہو۔ لیکن ضروری نہیں کہ صحرا صرف گرم مقام ہی ہو۔ماہرین کا کہنا ہے کہ صحرا ایک ایسا علاقہ ہوتا ہے جو خشک ہو، جہاں پانی، درخت، پھول پودے نہ ہوں اور وہاں بارشیں نہ ہوتی ہوں۔اس لحاظ سےدنیا کا سب سے بڑا صحرا قطب شمالی یعنی انٹارکٹیکا (Antarctic Polar Desert)ہے جبکہ’’ صحارا ‘‘دنیا کا سب سے بڑا گرم صحرا ہے۔انٹارکٹیکا کے 98 فیصد حصے پر برف کی مستقل تہہ جمی ہوئی ہے، صرف 2 فیصد علاقہ اس برف سے عاری ہے اور یہیں تمام برفانی حیات موجود ہے۔ دیگر صحراؤں کی طرح یہاں بھی کوئی مستقل آبادی نہیں ۔یہ برفانی صحرا 54 لاکھ اسکوائر میل کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔ اس کے برعکس صحرائے صحارا کا رقبہ 35 لاکھ اسکوائر میل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں