آئس اسکیٹنگ رنک میں برف کے نیچے دبا آئی فون توجہ کا مرکز

انگلینڈ میں ایک موسمی آئس اسکیٹنگ رنک میں 2 انچ برف کے نیچے دبا آئی فون سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

انگلینڈ کے شہر ملٹن کیز میں ویلن کے آئس اسکیٹنگ رنک پر اسکیٹرز کبھی کبھی برف کے نیچے کسی چیز کو بغور دیکھنے کےلیے بڑے آئس رنک کے بیچ میں رک جاتے ہیں اسی دوران انھیں یہ چمکدار پنک آئی فون نظر آیا۔برطانوی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے بعد اب یہ مقام سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

بظاہر ایسا لگتا ہے کہ یہ اس سال رنک کی تیاری میں شامل ایک کارکن کا ہے جس کا اسمارٹ فون گم ہوگیا تھا اور اسے اپنی بیٹی کا آئی فون ایک دن کے لیے لینا پڑا تھا۔

دوسرے دن اس کے ساتھی ورکرز نے برف کے معائنہ کے دوران اسے دیکھا، لیکن وہ سوائے اسکی بدقسمتی پر ہنسنے کے کچھ نہیں کرسکتے تھے کیونکہ برف سے فون کو نقصان پہنچنا یقینی تھا۔

مذکورہ شخص کا کہنا تھا کہ شروع میں تو اس کی بیٹی اس صورتحال پر اداس تھی کیونکہ اس نے کچھ عرصے قبل ہی یہ آئی فون خریدا تھا لیکن اس وعدے پر کہ اسے عارضی طور پر متبادل فون فراہم کیا جائے گا وہ خوش ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں