اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔آئی ایم ایف وفد حکومتی اداروں سے مذاکرات کے لیے اسلام آباد میں موجود ہے جہاں آج وفد کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام حکام نے آئی ایم ایف وفد کو رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں بی آئی ایس پی کی کارکردگی کے بارے میں آگاہ کیا۔
ذرائع کے مطابق وفد کو مستحقین کو پہلے 4 ماہ میں امداد کی فراہمی اور مالی مشکلات کےبارے میں بتایا گیا جس پر آئی ایم ایف حکام نے بی آئی ایس پی کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ آئی ایم ایف کا وفد منی بجٹ کے خدوخال سمیت، ٹیکس ریونیو، تاجر دوست اسکیم اور توانائی شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے مذاکرات کے لیے 11 نومبر کو پاکستان ا?یا تھا۔