آج کے مخالفین ماضی میں وفاقی آئینی عدالت کی حمایت کر چکے: بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آج کے مخالفین ماضی میں وفاقی آئینی عدالت کی حمایت کر چکے ہیں۔

ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 2007ء سے ہر الیکشن میں عدالتی اصلاحات پیپلز پارٹی کے منشور کا حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ میثاقِ جمہوریت میں وفاقی آئینی عدالت کا ذکر ہے، آئینی عدالت کے لیے مخالفت ذاتی پسند و ناپسند کی بنیاد پر ہے۔
بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ آئینی عدالت سے متعلق دو دہائیوں سے ہماری جماعت کا مؤقف رہا ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے یہ بھی کہا ہے کہ منتخب نمائندوں کو عوام نے وفاقی آئینی عدالت کے قیام کا مینڈیٹ دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں