آصف زرداری اور ترکیہ پارلیمنٹ کے سپیکر کی ملاقات

اشک آباد: صدر آصف علی زرداری سے ترکیہ کی پارلیمنٹ کے سپیکر نے ملاقات کی، صدر مملکت کا پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ریل روابط بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعاون، عوامی رابطوں کو فروغ دینا ہوگا، صدر مملکت نے دونوں برادر ممالک کو مزید قریب لانے کے لیے دو طرفہ تعلقات مزید بہتر بنانے، وفود کے تبادلوں پر زور دیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ ترکیہ ایک اقتصادی طاقت بننے کے راستے پر گامزن ہے، آصف علی زرداری نے ترکیہ کی کامیابی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ملاقات میں امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مسلم دنیا کی جانب سے مخلصانہ اور سنجیدہ کوششیں کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں