اجزا:
آٹا آدھا کلو
خمیر ایک کھانے کا چمچ
گھی آدھا کپ
کھانے کا سوڈا ایک چٹکی
دودھ حسب ضرورت
انڈے چار عدد
پیاز(باریک کٹی ہوئی) ایک عدد
سرخ مرچ پائوڈر دو چائے کے چمچ
نمک حسبِ ضرورت
زیرہ ایک چائے کا چمچ
ہری مرچ (باریک کٹی ہوئی) چار عدد
ہرا دھنیا(باریک کٹا ہوا) چار کھانے کے چمچ
تیل دو چائے کے چمچ
ترکیب:
آٹے میں ایک چائے کا چمچ نمک، خمیر، گھی اور کھانے کا سوڈا ملاکر دودھ سے نرم گوندھ لیں اور ایک گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔اب ایک برتن میں انڈوں میں تمام مسالے ملا کر اچھی طرح پھینٹ کرتیل گرم کر کے اس میں آملیٹ تل لیں۔اب گوندھے ہوئے آٹے کے چھوٹے پیڑے بیل لیں۔بیلے ہوئی روٹی کے بیچ آملیٹ کی فلنگ کر لیں اور پہلے سے گرم کیے ہوئے اوون میں دو سو ڈگری سینٹی گریڈ پر تیس منٹ تک بیک کرلیں۔مزیدار آملیٹ بھرے کلچے تیار ہیں۔