اسلام آباد: پاکستان میں آن لائن فراڈ عروج پر ، یومیہ چار سو سے زائد فراڈ ہونے لگے۔ ہم انویسٹی گیشن ٹیم نے پاکستان میں چھ سو ارب کا آن لائن فراڈ کا پتہ لگایا ہے۔حکام کے مطابق آن لائن فراڈ اس سے کہیں زیادہ ہو رہا ہے لیکن زیادہ تر متاثر ہ افراد رپورٹ کر رہے ہیں نہ ہی کوئی سماجی اور معاشرتی مسائل کی وجہ سے ریکارڈ پر آنے کو تیار ہیں۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے کے اعداد و شمار، فراڈ کے شکارافراد، وکلا، ماہرین، بینکار، ڈیجٹل میڈیا ماہرین اور اعلیٰ سرکاری عہدیداروں کی رائے سے پتہ چلتا ہے کہ پچھلے چھ سال میں ایف ا?ئی اے کو مجموعی طور پر ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد شکایات موصول ہوئی ہیں۔
ایک طرف لاکھوں کی تعداد میں شکایات موصول ہو رہی ہیں تو دوسری جانب سائبر کرائم سے نمٹنے والے حکام کی نفری چند سو افراد پر مشتمل ہے۔ ایف آئی اے کو اس وقت ستائیس فیصد سٹاف کی کمی کا سامنا ہے۔