حب آٹو کراس ریلی میں گاڑی کو پیش آنے والے حادثے میں زخمی ہونے والا انتظامی کا رکن جان کی بازی ہارگیا۔
حب آٹو کراس ریلی کے دوران ٹریک کی سائیڈ میں کھڑا انتظامی کا رکن دانش ریس میں شریک ڈرائیور طارق خان کی گاڑی کی زد میں آکر زخمی ہوا تھا۔انتظامیہ کے مطابق دانش کو فوری علاج کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا، دانش کے انتقال کے بعد ریلی کی انتظامیہ نے آٹو کراس ریلی کو فوری منسوخ کردیا۔
اس کے علاوہ ریلی میں شامل ہونے والے ڈرائیورز اور انتظامیہ کی جانب سے دانش کی فیملی کے ساتھ مکمل تعاون کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔