بھارت میں شادی کا ایک کارڈ وائرل ہوگیا ہے جس میں ایسا طنز و مزاح کیا گیا ہے جو مقامی شادیوں سے جڑی روایتوں پر دلچسپ نقطہ نظر پیش کرتے ہیں۔
یہ دعوتی کارڈ شادی کے کھانے اور ناگزیر مہمان پر تبصروں سے شروع ہوتا ہے۔ اس کے بعد دلہن کو شرما جی کی لڑکی کہہ کر متعارف کرایا گیا ہے جس نے تعلیمی میدان میں جھنڈے گاڑھے ہوئے ہیں جبکہ دوسری طرف دلہے کو گوپال جی کا لڑکا کے طور پر متعارف کرایا گیا ہے جو ایک بی ٹیک گریجویٹ ہے ایک دکان کا مینیجر ہے۔
کارڈ میں بھارتی شادیوں میں خاندانی ’ڈراموں‘ کی بھی تصویر کشی کی گئی ہے۔ کارڈ پر خاندانی اختلافات کو تسلیم کیا گیا ہے جو رشتہ داروں کے درمیان پیدا ہوسکتے ہیں خاص طور پر بوا اور پھپھا جی کا۔ مزید برآں مہمانوں کو ایسے حالات سے نمٹنے کے بارے میں کچھ ہلکے پھلکے مشورے بھی پیش کیے گئے ہیں۔
کارڈ میں بچوں کو اسٹیج پر کھیلنے سے والدین کو منع بھی کیا گیا ہے اور پھپھا جی کی ناراضگی سے بچنے کیلئے ان کا پرتپاک استقبال کرنے کی درخواست بھی کی گئی ہے کیونکہ اگر ایسا نہیں ہوتا تو پھپھا کا چہرہ گولگپا کی طرح پھول سکتا ہے۔
اس کارڈ میں بھارتی معیاری وقت کے تصور کو بھی واضح طور پر اجاگر کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ شادی شام 7:00 بجے ہے لیکن ہم جانتے ہیں کہ آپ دیر سے آتے ہیں تو 8:30 بجے تک آپ کی آمد کی توقع ہے۔