خوبرو اداکارہ کبریٰ خان نے اپنی رخصتی کی تصاویر شیئر کر دیں۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں انہیں دلہن کے روپ میں دیکھا جاسکتا ہے،نکاح میں سفید عبایا زیب تن کرنے والی اداکارہ نے اپنی رخصتی میں سُنہرے کام والے ہلکے گلابی غرارے کا انتخاب کیا۔
ایک سوشل میڈیا پیج نے ان کی رخصتی و عشائیہ کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے،سوشل میڈیا پیج کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں دولہامرزاگوہررشید تو دکھائی نہیں دیئے لیکن کبریٰ خان کی رخصتی کی اس تقریب کی دیگر سجاوٹ میں ہلکا گلابی اور پیچ رنگ نمایاں رہا۔
انسٹا گرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ میں رخصتی کے لیے اس سے زیادہ خوب صورت جوڑے کا تصور نہیں کر سکتی تھی۔ سوشل میڈیا پیج کے مطابق اداکارہ کی رخصتی اور عشائیہ کا اہتمام مکہ مکرمہ میں کیا گیا تھا۔
