لاہور : سینئر اداکار شبیر جان کی بیٹی، یشمیرا خان نے شوبز انڈسٹری سے مکمل طور پر کنارہ کشی کا فیصلہ کیا ہے۔ یشمیرا کا نکاح اس سال جون میں ہوا تھا، اور اب انہوں نے اپنے شوبز کیریئر کو خیرباد کہنے کا اعلان کیا ہے۔
ایک ویڈیو میں یشمیرا نے بتایا کہ شوبز کو چھوڑنے کی کئی وجوہات ہیں۔ سب سے پہلے، وہ اپنی تعلیم مکمل کر رہی ہیں جس کے لیے انہیں مکمل توجہ کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ، انہوں نے کہا کہ چونکہ ان کی شادی ہو چکی ہے، اب انہیں شوبز میں مزید کام کرنے کی ضرورت نہیں اور اس حوالے سے وہ اپنی فیملی سے وعدہ کر چکی ہیں۔