لبنان سے ڈرون حملے میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈرون کے ذریعے اسرائیل کے علاقے سیزریا کو نشانہ بنایا گیا جہاں وزیرِ اعظم نیتن یاہو کا نجی گھر ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈرون مبینہ طور پر لبنان سے لانچ کیا گیا تھا جو جنوبی حیفہ کے قصبے قیصریہ میں اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ کے قریب ایک عمارت سے ٹکرایا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈرون نے براہِ راست اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔میڈیا کی رپورٹس کے مطابق لبنان سے اسرائیل پر 3 ڈرون فائر کیے گئے تھے جن میں سے ایک اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ کے قریب ایک عمارت سے ٹکرایا۔