روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل فوری طور پر لبنانی سرزمین سے اپنی فوجیں ہٹائے، مشرق وسطیٰ کے تنازعے کو حل کرنے کے لیے پرامن طریقےسے حل کو تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت خارجہ لاوروف سرگئی وکٹورووچ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو لبنان سے اپنی فوجیں واپس بلانی چاہئیں، روس اس بات پر زور دیتاہے کہ وہ فوری طور پر اپنے فوجیوں کو جنوبی لبنان سے نکالے۔روس کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ روس لبنان پر حملے کی شدید مذمت کرتا ہے اور اسرائیلی حکام سے فوری طور پر دشمنی بند کرے، لبنانی سرزمین سے اپنی فوجیں ہٹائے اور مشرق وسطیٰ کے تنازعے کو حل کرنے کے لیے پرامن طریقے کا مطالبہ کرتا ہے۔
روسی وزارت خارجہ لاوروف سرگئی وکٹورووچ کا مزیدکہنا ہے کہ ہم دوستانہ لبنان کی قیادت اور عوام کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، جو مسلح جارحیت کا نشانہ بنی ہے۔واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے خلاف زمینی آپریشن شروع کیا ہوا ہے، اسرائیل فورسز کا آپریشن اس وجہ سے کامیاب نہیں ہو رہا کیونکہ ان کی پوزیشنز مسلسل حزب اللہ کی بمباری کی زد میں ہے،اسرائیل نے اس حملے کا اعلان لبنان پر ایک ہفتے کی شدید فضائی حملے شروع کرنے کے بعد کیا جس میں سینکڑوں افراد ہلاک اور حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کوشہید کر دیا گیا ہے۔