اسلام آباد ہائیکورٹ کا بھی ایم ڈی کیٹ امتحان دوبارہ لینے کا حکم

سندھ کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی ایم ڈی کیٹ کے خلاف درخواست منظور کرتے ہوئے امتحان دوبارہ لینے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے یونیورسٹی کو ا یم ڈ ی کیٹ امتحان دوبارہ لینے کا حکم دے دیا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی ایک ماہ میں دوبارہ ا یم ڈ ی کیٹ ٹیسٹ لے۔
پی ایم ڈی سی رپورٹ کے مطابق ا یم ڈ ی کیٹ پیپر میں سوالات آؤٹ آف سلیبس تھے،واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ ہائی کورٹ نے ا یم ڈی کیٹ 4 ہفتوں میں دوبارہ لینے کا حکم دیا تھا، ایم ڈی کیٹ میں مبینہ بے ضابطگیوں کے کیس میں عدالت نے مختصر فیصلہ سنایا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں