کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج پھر تیزی کا رجحان ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس ایک لاکھ 10 ہزار پوائنٹس کو عبور کرگیا۔کاروباری ہفتے کے تیسرے دن پی ایس ایکس میں 1196 پوائنٹس کی بڑی تیزی کے ساتھ مارکیٹ کا آغاز ہوا تو کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 110093 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر آ گیا۔
بعد ازاں مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب رہا اور انڈیکس میں اتار چڑھاؤ کے بعد 1545 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس بڑھ کر 110442 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز 100 انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا تھا۔