اسٹاک ایکسچینج میں بلندیوں کے ریکارڈز جاری، انڈیکس ایک لاکھ 8ہزار پوائنٹس عبور کرگیا

کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج پھر تیزی کا رجحان ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس ایک لاکھ 8ہزار پوائنٹس کی نئی بلند سطح تک پہنچ گیا۔جمعرات کے روز بازارِ حصص میں کاروبار کا آغاز 705 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 105809 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
بعد ازاں مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب رہا اور 3130 پوائنٹس کی بڑی تیزی ریکارڈ ہوئی، جس سے 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 8ہزار پوائنٹس کی سطح کو عبور کرکے 108235 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پی ایس ایکس میں زبردست تیزی کا رجحان رہا، جس کے بعد مارکیٹ کے اختتام تک 100 انڈیکس ایک لاکھ 5 ہزار پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح عبور کر چکا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں