اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ، ڈالر کی قیمت میں بھی کمی

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر بھی مسلسل گراوٹ کا شکار ہے۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 90 ہزار 799 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ہنڈرڈ انڈیکس 91 ہزار کی حد عبور کر گیا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس منفی زون میں چلا گیا تھا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 4 پیسے کمی ا?ئی جس کے ساتھ ڈالر کی قیمت 277.68 روپے سے کم ہو کر 277.64 روپے ہو گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں