1 قیمہ 250 گرام
2 تیل 2 کھانے کے چمچے
3 بٹن مشروم (باریک کاٹ لیں) 50 گرام
4 اسپیگھٹی 250 گرام
5 کاٹیج پنیر 150 گرام
6 لہسن پیسٹ 1 چائے کا چمچ
ہ7 ادرک پیسٹ 1 چائے کا چمچہ
8 ٹماٹر ساس 2 کھانے کے چمچے
9 ٹماٹر (چھیل لیں) 8 عدد
10 روزمیری 1/2 کھانے کا چمچہ
11 اوریگانو 1/2 کھانے کا چمچہ
12 تلسی کے پتے چند (باریک کٹے ہوئے)
13 نمک حسب ذائقہ
14 سرخ مرچ پاؤڈر حسب پسند
15 مکھن 25 گرام
16 پیاز (باریک کاٹ لیجئے) 1 عدد
17 زیتون کا تیل 2 کھانے کے چمچے
تیار کرنے کی ترکیب
1اسپیگھٹی کو پانی میں 2 کھانے کے چمچے تیل اور نمک کے ساتھ ابال لیں۔چھان کر سائیڈ میں رکھ دیں۔
2اب ایک پین میں زیتون کا تیل اور مکھن گرم کریں۔پیاز‘ لہسن‘ ادرک فرائی کیجئے۔
3اس کے بعد قیمہ ڈال کر بھونیں۔ساتھ ہی مشروم بھی شامل کر دیں۔تھوڑی دیر تلیں۔
4اس میں اوریگانو‘ تلسی کے پتے‘ سرخ مرچ پاؤڈر‘ ٹماٹر‘ ٹماٹر ساس‘ روزمیری‘ 1/2 کپ پانی شامل کر دیں اور مزید پکائیں۔
5جب پانی خشک ہو جائے تو چولہا بند کر دیں۔
6ایک ڈش میں پہلے سے ابلی ہوئی اسپیگھٹی اور اوپر قیمہ ڈال دیں۔
7آخر میں کاٹیج چیز اور تلسی کے پتے چھڑک دیں۔
8تین منٹ کے لئے پہلے سے گرم اوون میں رکھ دیں اور گرم پیش کیجئے۔