معروف اداکارہ اشنا شاہ نے جونیئر آرٹسٹوں کے غیر سنجیدہ رویے پراظہار برہمی کردیا ۔ اشنا شاہ کاشمارپاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی باصلاحیت اداکاراؤں میں ہوتاہے،ڈرامہ سیریل بشرمومن سے کیریئرکاآغازکرنے کے بعدانہوں نے بے شمارڈراموں میں اداکاری کے جوہردکھائے ہیں،وہ اداکاری کے ساتھ ساتھ بے باک رائے کے حوالے سے بھی جانی جاتی ہیں۔ اشنا شاہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران جونیئر آرٹسٹوں کے غیر سنجیدہ رویے پر کھل کراظہارخیال کیا ہے۔
اشنا شاہ نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ جو اداکار ایک یا دو سین کے لیے آتے ہیں، وہ اکثر اپنے کردار پر محنت نہیں کرتے، جس کا اثر سین کی مجموعی کارکردگی پر پڑتا ہے۔ اشنا شاہ نے کہا کہ اکثر جونیئر آرٹسٹس اپنی تمام تر توجہ سین پر دینے کے بجائے مرکزی کردار ادا کرنے والے اسٹارز کے ساتھ تصویریں لینے میں مشغول رہتے ہیں،وہ اپنی لائنیں یاد نہیں کرتے، جس کی وجہ سے ان کے سین کمزور نظر آتے ہیں اور اس سے پوری ٹیم کی محنت پر منفی اثر پڑتا ہے۔
معروف اداکارہ نے کہا کہ اگر یہ جونیئر آرٹسٹس اپنے مکالمے صحیح طریقے سے یاد کریں اور اداکاری میں محنت کریں تو یہ ناصرف ان کے لیے بلکہ پوری انڈسٹری کے لیے فائدہ مند ہو گا۔
اشنا شاہ نے کہاکہ امید ہے نئے آنے والے اداکار پروفیشنل ازم کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے کام کو سنجیدگی سے لیں گے۔
