افریقی ملک بوٹسوانا میں دنیا کا دوسرا بڑا ہیرا دریافت ہوگیا

افریقی ملک بوٹسوانا میں دنیا کا دوسرا بڑا ہیرا دریافت ہوگیا۔
نایاب ہیرا 120 سال میں دریافت ہونے والا سب سے بڑا ہیرا ہے۔یہ دو ہزار چارسوبانوے قیراط کا ہے۔تاہم اس کی کوالٹی کے متعلق نہیں بتایا گیا کہ آیا اسے جیولری میں استعمال کیا جاسکتا ہےیانہیں۔ہیرے کو کینیڈا کی کان کن کمپنی نے دریافت کیا ہے۔

کمپنی کےمطابق ہیرا شمال مشرقی بوٹسوانا میں ہیروں کی کان سے نکالا گیا۔ 1905 میں دنیا کا سب سے بڑا ڈائمنڈ،کولینن دریافت ہوا،جو 3ہزار 106 قیراط کا تھا۔اسے 9 حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔جنہیں برطانوی شاہی زیورات میں بھی استعمال کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں